لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں آ کر تحقیقات کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کے لیے بڑا قدم اُٹھا لیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں ایف آئی اے کی جانب جیل میں شہبازشریف ،حمزہ شہبازسےتفتیش کےلیےانتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ،حمزہ شہبازسے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کرے گی،شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔