لاہور(ویب ڈیسک)ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بے شمار سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان المعروف ارطغرل غازی لاہور کے فراڈیے ضمیر کی سازش اور چال میں پھنس گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور پاکستان میں 8 مقدمات
میں ملوث و مطلوب ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور راہزنی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں انگین التان کاشف ضمیر کی میزبانی میں رہے ۔