Home / پاکستان / ایک ساتھ 2،2خوشخبریاں! وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سےوہ خبر آگئی جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا

ایک ساتھ 2،2خوشخبریاں! وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سےوہ خبر آگئی جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک تحریک کو لے کر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے ساتھ رابطے میں ہیں، نہ وزیر اعظم مستعفی ہونگے اور نہ ہی اپوزیشن ، درمیانی راستہ نکال لیا جائے گا، فیصلہ نہیں کیا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کس طرح نمٹنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی اس دورِ حکومت میں ممکن نہیں ، زرداری کے کیسز کو اگر کراچی منتقل کر دیا جائے تو پھر پیپلز پارٹی بھی خاموش ہوجائے گی، عمران خان اپنی حکومت اور مدت کو پورا کر کے ہی مستعفی ہونگے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جنوری میں تمام معاملات کا حل نکال لیا جائے گا ، کوئی استعفے نہیں دے گا، دو خوشخبریاں ہیں جو وزیر اعظم کے لیے ہیں اور وہ دونوں جنوری یا پھر دسمبر میں آجائیں گی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اگر خواہش ہو تو اپوزیشن کے استعفوں کو چھ مہینوں تک لٹکا دے ، استعفوں کے دوران ہی سینیٹ انتخابات کروادیئے جائیں گے، نیب میں جو ترامیم کی جارہی تھی اس پر پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہوگئے تھے لیکن عمران خان نے ااتفاق نہیں کیا ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *