کے پی کے (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور پولیس کی جانب سے پی ٹی ایم رہنماء علی وزیر کو حراست میں لے لیا گیا ، علی وزیر کو تھانہ شرقی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی وزیر کی گرفتاری 54 سی آر پی سی کے تحت عمل میں لائی گئی،
علی وزیر نے ملک و ریاست کے خلاف تقاریر کی جس پر اننکے خلاف صوبہ سندھ میں مقدمہ درج کیا گیا ، اس مقدمے پر سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے کے پی کے انتظامیہ سے علی وزیر کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔ وزارتِ داخلہ سندھ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے کے پی کے پولیس نے علی وزیر کو حراست میں لے لیا ہے اب علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔