Home / پاکستان / مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،نجی ٹی وی آر وائے کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم

فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔قبل ازیں شوزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اب اتوار سے نادرا کے دفاتر کھلے رہیں گے، پہلا شناختی کارڈ مفت ہوگا جو 15 دن میں بنے گا، پاکستان کے تمام سفارت خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کھولے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 2 ماہ میں حل کر لیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کورونا کی کوئی پروا نہیں، اپوزیشن کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں، 12 فروری سے الیکشن ہوسکتے ہیں، حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ تو سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہی پتہ چلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لوگ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے تو ان کی سیٹوں پر الیکشن کرا دیں گے، الیکشن کمیشن 12 فروری سے 12 مارچ کے دوران کسی بھی دن سینیٹ انتخابات کا اعلان کرسکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے شرط لگا لیں، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اسحاق ڈار اور نواز شریف کو اللہ لائے تو وہ آئیں گے کیونکہ ہمارا برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کا کوئی معاہدہ نہیں، عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کر گیا تو ایسے قانون لائے گا کہ کرپٹ اور بے ایمان سیاست دانوں کی چیخیں نکلیں گی۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *