Home / پاکستان / 2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد کمی آئی؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد کمی آئی؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

Sharing is caring!

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سال 2021میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35فیصد کمی ہوئی ، تعجب ہے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 20سال سے قواعد و ضوابط نہیں بن پائے ۔

پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،قواعد جوابط نہ ہونے سے بہت سے معاملات حل نہیں ہوپائے ، یہ انتہائی اہم ادارہ ہے جس نے ملک میں سرمایہ کاری لانی ہے ، چین کے سپیشل اکنامک زونز کا سرمایہ بھی ان کے ذمہ ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے ، قواعد و ضوابط بنانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے سے انکار کیا، دوسری طرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں ، ایک نہیں دوپاکستان ہیں، پاکستان تحریک انصاف جوابدہی سے کیوں ڈر رہی ہے ، دوسروں کی باری پر یہ انقلابی بن جاتے ہیں ، نیا پاکستان بنانے والے احساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *