Home / Uncategorized / کیا 21 دسمبر کو دنیا ختم ہوجائے گی،مذہبی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

کیا 21 دسمبر کو دنیا ختم ہوجائے گی،مذہبی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

Sharing is caring!

ایک مسیحی مذہبی رہنماءنے دنیا کے خاتمے کے متعلق انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پاؤل بیگلے نامی اس پادری کا کہنا ہے کہ ”یہ سال اس دنیا کا آخری سال ہے کیونکہ رواں سال کرسمس سے چند دن پہلے 21دسمبر کو دنیا ختم ہو جائے گی۔“ پاؤل بیگلے کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ بھی اسی روز آ رہی ہے

جو دنیا کے خاتمے کا دن ہے۔رپورٹ کے مطابق پاؤل بیگلے نے یہ پیش گوئی قدیم مایان کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔پاؤل بیگلے کا کہنا تھا کہ ”ہو سکتا ہے کہ دنیا کے خاتمے کی یہ تاریخی غلط ہو۔ اس سے پہلے مایان کیلنڈر کے ذریعے ہی 21دسمبر 2012ءکو دنیا کے خاتمے کا دن بتایا گیا تھا جو غلط

ثابت ہوا۔ اب اس کیلنڈر کے مطابق 21دسمبر 2020ءدنیا کے خاتمے کا دن بن رہا ہے۔ اگر اس سال بھی یہ غلط ثابت ہوا تو میری سالگرہ آئندہ سالوں میں پھر آئے گی۔“ واضح رہے کہ مایان کیلنڈر کے ذریعے مختلف ستاروں کی چالوں اور فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی کئی طرح کی پیش گوئیاں کی گئیں جو غلط ثابت ہوئیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *