Home / اہم خبریں / خدمت اور محنت کا صلہ

خدمت اور محنت کا صلہ

Sharing is caring!

کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔ جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں مقررہ وقت سے دو سال

قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے کے بعد عوام سے وبا کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ الیکشن کی نسبت کم سیٹیں ملی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے وبا سے نمٹنے اور خوشحال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی

پسند منصوبے کا انتخاب کرلیا ہے۔ ہم ان توقعات کو ضرور پورا کریں گے۔ جسٹن ٹروڈوکے بڑے حریف کنزرویٹو رہنما ایرین او ٹولے نے بھی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔کینیڈا حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث لبرلز کو اس بار کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانا ہوگی

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *