Home / پاکستان / نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ ، این سی او سی نے ڈیٹا ختم کردیا

نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ ، این سی او سی نے ڈیٹا ختم کردیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگنے کے معاملے پر این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 22 ستمبر کو لاہور کے ایک سینٹر پر سائنو ویک لگنے کے ڈیٹا میں اندراج ہوا تھا، نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں سائنو ویک کی پہلا ڈوز لگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا ہے،جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے

متعلقہ افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نادرا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ویکسین لگنے کے اندراج سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں، این سی او سی پر واضح کردیا ہے کہ یہ کارروائی محکمہ صحت پنجاب کے عملے نے کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو شناختی کارڈ 11 ستمبر 2019 ء کو جاری ہوا تھا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *