اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں تو انتظار کر ہا ہوں کہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفے دیئے جائیں، فوراً قبول کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایکنر پرسن پارس جہانزیب نے سوال کیا کہ ’’اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو آپ منظور کریں گے؟‘‘۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم منظور؟ میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ استعفے دیں، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں اس میں پاکستان کی بہتری ہو گی،انشاءاللہ‘‘۔
اینکر: اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو آپ منظور کریں گے؟
وزیراعظم: منظور؟ میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ استعفے دیں، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں اس میں پاکستان کی بہتری ہو گی. انشاءاللہ
😂😂😂 pic.twitter.com/RK3BwDvVBB— پاکستانی رینــچ (@NaikRooh) December 18, 2020
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وزیر یا پھر کوئی مشیر کیوں اسرائیل جائے گا؟ ہماری واضح پالیسی ہے کہ ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا ، پھر وزیر وہاں جا کر کیا کرے گا؟ یہ خبر غلط ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پھر سے آپ کو بتا رہا ہوں ، ایک پوری کمپین چل رہی ہے، جو یورپی یونین کی لیب کی جانب سے ہندوستان کا یاک نیٹورک بے نقاب کیا گیا ہے، اس نیٹ ورک میں پاکستانی بھی شامل ہیں، جو افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے یہ لوگ ان سے ملے ہیوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ جو اوپر جارہی ہے اسے کوئی پکڑ کر اوپر تو نہیں لیجا رہا ، بزنس میں لوگوں کا اعتماد بڑا ہے تو پھر ہی یہ سب ہورہا ہے نا۔