Home / اہم خبریں / مسٹر بش، آپ نے لاکھوں لوگوں کو مارا امریکی فوجی سر محفل بھڑک اٹھا، ویڈیو وائرل

مسٹر بش، آپ نے لاکھوں لوگوں کو مارا امریکی فوجی سر محفل بھڑک اٹھا، ویڈیو وائرل

Sharing is caring!

عراق میں تعینات سینئر امریکی فوجی مائیک پرسنر کی سر عام سابق امریکی صدر بش پر چیخنے اور انہیں مورد الزام ٹھہرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں مائیک پرسنر کو سابق امریکی صدر کی تقریر کے دوران آڈیٹوریم میں چیختے چلاتے اور الزام عائد کرتے سنا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ویڈیو میں مائیک پرسنر کو طیش میں زور زور سے

بش سے سوال کرتے سنا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ’مسٹر بش آپ ان مرنے والے لاکھوں عراقی باشندوں سے معافی کب مانگیں گے جو آپ کے جھوٹ کی وجہ سے مرگئے؟‘مائیک پرسنر نے بش سے سر عام مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حوالے سے جھوٹ بولا۔‘انہوں نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کرنے والے دہشت گرد حملوں کا

حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے 9/11 کے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولا، آپ نے عراق کے لیے خطرہ ہونے کے حوالے سے جھوٹ بولا۔‘اس موقع پر ویڈیو میں بش کی آواز سنی جاسکتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے ’بیٹھ جائیں بیٹھ کر بات کریں۔‘اس کے باوجود مائیک پرسنر کے غصے

میں کوئی کمی نہ آسکی انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے مجھے 2003 میں عراق بھیجا، میرے دوست مرچکے ہیں آپ نے لوگوں کو مارا ، آپ نے جھوٹ بولا آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔‘ بعد ازاں مائیک پرسنر کو وہاں موجود عملے کے افراد زبردستی گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *