وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور وارڈ بوائے نے انٹری کی۔نجی ٹی وی ہم نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ کینیڈا سے نوید نامی شخص نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے۔ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ
بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا ،ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا۔وزیرصحت نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، یہ سارا معاملہ سائبر کرائم میں بھی رپورٹ ہوا،ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔یاسمین راشد کہتی ہیں کہ جس نے بھی یہ کیا ہے وہ پاکستا ن
دشمن ہے، سوچنا چاہیے کہ اس سارے معاملے کے پیچھے کون ہے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے الحمراء آرٹس کونسل میں کمشنر لاہورکے زیر اہتمام لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر کھیل رائے تیموربھٹی،کامران لاشاری،کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی سی
لاہور،عارفہ سید، منیزہ ہاشمی،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزپنجاب سمن رائے اورلاہورکی23یونیورسٹیزکے طلباء طالبات کے علاوہ اساتذہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب کے دوران کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی موجودگی میں لاہورکی23یونیورسٹیزکے ساتھ معاہدہ طے کیا۔تقریب کے آغازمیں کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے
لانچنگ تقریب کی اہمیت اور اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج یہاں سب انسانیت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ایک انسان کی جان بچاناساری انسانیت کی جان بچانے کے جذبہ کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے بطورسیکرٹری صحت ڈینگی اور کوروناکی
وباؤں کے دوران لوگوں کی بہترین خدمت کی ہے۔پنجاب میں 23بی ایس ایل لیول تھری لیبزکے قیام میں کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کلیدی کرداراداکیاہے۔پنجاب کے پاس اب کوروناوائرس کے500سے بڑھاکر30ہزارتشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت موجودہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناکے آغازمیں مزدوروں اور بے سہارا افرادکو گھروں میں راشن کی سہولت فراہم
کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھرمیں کوروناکے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔کوروناوباء ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکی ہے۔عوام کوہرصورت احتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہئیں۔کمشنرلاہورکی جانب گھرگھرویکسی نیشن مہم چلانا انتہائی اہم قدم ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لاہورکی مختلف23یونیورسٹیزکے طلباء و طالبات لاہورکے
گھرگھرجاکرکورونااور ویکسی نیشن بارے آگاہی پھیلائیں گے۔ایک دوسرے کے احساس کا نام انسانیت ہے۔حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کوروناکے خلاف جنگ کبھی نہیں جیت سکتی۔لوگوں کی رضاکارانہ طورپرخدمت کرنی چاہئے۔عوام کے اندرشعورپیداکرنابھی بہت بڑاصدقہ جاریہ ہوتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صحت ہزارنعمت ہے۔اللہ پاک پاکستانی قوم کو اس جان لیواوباء کوروناسے
جلدچھٹکارہ حاصل کروائے۔صوبائی وزیر صحت نے کوروناویکسی نیشن بڑھانے کیلئے بہترین لانچنگ تقریب کے انعقاد پرکمشنرلاہوراور ان کی ٹیم کو مبارکباددی۔کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہاکہ نوجوان ہی ملکوں کی تقدیربدلاکرتے ہیں۔آج میونسپل کارپوریشن لاہوراور 23یونیورسٹیزکے درمیان لاہوریوں کو ویکسینیٹ کرنے کا معاہدہ تاریخی ثابت ہوگا۔آج کے معاہدہ کے بعد عوام
میں ویکسی نیشن بارے غلط فہمیوں کودورکرنے کا بھی نادرموقع حاصل ہوگا۔بطورپاکستانی عوام کی خدمت کرناہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔عوام کی خدمت کرنے میں حکومت کاایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔کمشنرلاہور نے مزید کہاکہ انشاء اللہ لاہورکوپاکستان کا ویکسینیٹ ہونے والاپہلاشہربنائیں گے۔یونیسکوکی جانب سے لاہورشہرکو ’’سٹی آف لٹریچر‘‘قراردیاگیاہے۔لاہورکواصل پہچان واپس دلوائیں گے۔