Home / پاکستان / عمران خان کے لیے 2021ء کیسا ہوگا؟ مریم نواز کا مستقبل کیا؟ مشہور ماہر فلکیات کی ناقابلِ یقین پیشگوئیاں

عمران خان کے لیے 2021ء کیسا ہوگا؟ مریم نواز کا مستقبل کیا؟ مشہور ماہر فلکیات کی ناقابلِ یقین پیشگوئیاں

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ماہر فلکیات کنعان چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے شروع میں ہی بتا دیا تھا کہ 2020ء کا سال مشکلات کا سال ہوگا، لیکن سال 2021ء اس حوالے سے بہتر ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ 2021ء میں معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی، اپوزیشن اتحاد میں آخری وقت تک اختلافات رہیں گے،

عمران خان کے لیے مشکلات زیاد ہ نہیں ہیں وہ آرام سے اپنی مدت پوری کریں گے، تب تک انہیں کوئی نہیں ہلا سکتا جب تک وہ خود اسمبلیاں تحلیل نہ کر دیں۔کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا آخری آپشن ہوگا، اور میرا نہیں خیال انہیں یہ کرنے کی ضرورت پیش آئے، نیا سال شروع ہوتے ہی نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن کے اختلافات بڑھیں گے،

اپوزیشن مسائل کا شکار ہوگی اور مریم نواز کا بھی اچھا وقت گزرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کے منظرعام پر آنے سے پیپلز پارٹی کے حالات میں بہت بہتری ہوگی، بلاول کو چاہیئے کہ وہ پیچھے چلے جائیں ،مریم نواز کا مقابلہ آصفہ بھٹو کریں گی، نواز شریف کی واپسی ممکن دکھائی نہیں دے رہی امکان ہے کہ وہ میڈیا پر بھی بین ہوجائیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *