Home / اہم خبریں / کوئی مہمان بن کر جائے تو اسے دھکا تو نہیں دیا جاتا مگر کملا ہیرس اور امریکی انتظامیہ مودی سرکار کو پسند نہیں کرتے،بھارتی مبصر نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کوئی مہمان بن کر جائے تو اسے دھکا تو نہیں دیا جاتا مگر کملا ہیرس اور امریکی انتظامیہ مودی سرکار کو پسند نہیں کرتے،بھارتی مبصر نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sharing is caring!

امریکا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا میں مودی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے 9 ٹوئٹ کیے جبکہ کملا ہیرس نے ایک بھی ٹوئٹ نہیں کیا۔بھارت کے ایک مبصر نے کہا کہ کوئی مہمان بن کر جائے تو اسے دھکا تو نہیں دیا جاتا مگر کملا

ہیرس اور امریکی انتظامیہ مودی سرکار کو پسند نہیں کرتے۔ ایک ٹی وی شو میں بھارتی مبصر نے کہا کہ کملا ہیرس مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی تنقید کرچکی ہیں، کملا ہیرس بھارت میں شہریت کے نئے قانون کے بھی خلاف ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہائوس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے ‘مودی بھارتی دہشتگردی کا اصل چہرہ ہے’ کے نعرے لگائے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *