Home / پاکستان / اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

Sharing is caring!

اسلام آباد انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں جلسے جلوسوں ، مجالس ،قرآنی آیات اور اور اخبارات کے اوراق کو بطور ردی استعمال کرنے پر پابندی نافذ رہے گی ۔

وال چاکنگ۔پوسٹر لگانے اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ اسلام آباد میں کسی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور اسلام آباد میں کیسٹ پلیئر،ساونڈ سسٹم کے زریعے تقاریر پر پابندی ہو گی۔آتش بازی اور اس کے سامان کی خریدو فروخت پر پابندی ہو گی۔

اسلام آباد میں سٹون کرشنگ پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی ہاوسنگ سکمیوں اشتہارات اور بروشر تقسیم کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہو گا۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *