Home / اہم خبریں / ممتاز عالم دین مولانا محمد رفیق اثری جلال پوری انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین مولانا محمد رفیق اثری جلال پوری انتقال کر گئے

Sharing is caring!

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری جلال پوری انتقال کر گئے، ا ن کی نماز جنازہ بروز (منگل) کو ان کے آبائی علاقے جلال پیر والا ملتان میں ادا کی جائے گی، ا نکی عمر 84 برس تھی۔مولانا محمد رفیق اثری 1937 میں سنگرور(مشرقی پنجاب)کے ایک قصبے رشیداں والا میں پیدا ہوئے۔والد کااسم گرامی میاں قائم الدین تھا جو عامل بالحدیث تھے۔تقسیم ملک

کے زمانے میں یہ لوگ براستہ ہیڈسلیمان کی پاکستان میں داخل ہوئے۔تقسیم کے بعد وہ سرگودھا چلے گئے تھے۔نومبر 1947 میں محمد رفیق اثری جلال پور پیر والا آئے تو دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا کی ابتدائی شاخ مدرسہ سبل السلام براقی والا سے انھوں نے پرائمری پاس کی۔ دو سال بعد 1949 میں دارالحدیث محمدیہ میں داخل ہوئے اور 1956 میں وہاں سے سند فراغت حاصل کی۔1959 میں

مولانا محمد رفیق اثری دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا چلے گئے اوروہاں تدریس کا سلسلہ شروع کردیا جو تادم وفات جاری رہا۔ مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر، سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب،

ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے جماعت ایک معروف عالم دین سے محروم ہو گئی ہے،ان کی دینی،تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *