Home / پاکستان / لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس شخصیت کا تعلق لاہور کے ڈیفنس کے علاقے سے ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرگردش ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو

کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *