اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی خرید لی۔نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25 روپے 15 پیسے فی کلو مہنگی ملی ہے۔ درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ٹی سی بی کو درآمدی چینی بندرگاہ پر 109 روپے 90 پیسے فی کلو میں پہنچی۔ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کیلئے چینی کی قیمت خرید تقریباً 123 روپے کلو ہوگی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 33 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی پڑے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔