لاہور( این این آئی)عالمی سطح پر روئی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امریکہ میں روئی کی قیمتیں 2 دن میں 6 سینٹ فی پائونڈ بڑھیں۔
امریکہ میں روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح 98 سینٹ فی پائونڈ تک پہنچ گئی۔پاکستان، چین اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں 2 دن میں روئی کی قیمت 700 روپے فی من اضافے سے 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔