لاہور(این این آئی )جامعہ نعیمیہ کے شعبہ تبلیغ اسلام نے سال2020-21کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق امسال 470غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کیا جن میں198مرد،261خواتین اور15بچے بھی شامل ہیں۔اسلام قبول کرنے والوں میں36غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جوکہ روس ،جرمنی، امریکہ ،آئرلینڈ،فلپائن،کینڈا ،چین ،برطانیہ،یوکرائن، میانمار،جاپان،تھائی لینڈاورفرانس ودیگر ممالک کے شہری ہیں۔گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ کے شعبہ دعوت وتبلیغ کے رکن مولانا محمدامین نعیمی نے ادارے کے سربراہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کوسالانہ
کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شعبہ تبلیغ کے ممبران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ اسلام دنیا کامقبول ترین اورعالمگیر مذہب ہے جو بلاتفریق انسانیت کی فلاح اورامن وسلامتی کادرس دیتاہے۔مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوںنبی کریمؐ کی تعلیمات سے متاثرہوکراسلام میں داخل ہورہے ہیں۔دین اسلام قبول کرنے کے لئے عمرکی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔مجوزہ تبدیلی مذہب کاترمیمی بل آئین پاکستان اوراسلامی کی بنیاد ی تعلیمات کے منافی ہے۔
امید ہے مجوزہ بل کے حوالے سے تحفظات دور کرنے والے کیلئے وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری ودیگر ارکان اسمبلی اپنامثبت کردار ادا کریں گے کیوں کہ آئین پاکستان کی روشنی میںکسی کومذہب اسلام قبول کرنے سے نہیں روکاجاسکتا۔اسلام قبول کرنے کیلئے حکومت سخت شرائط لاگوکرنے کے بجائے اسلام قبول کرنے والوںکوتحفظ فراہم کرے۔جامعہ نعیمیہ میںشعبہ تبلیغ گزشتہ 68سالوں قائم ہے اب تک ہزاروں لوگوں نے جامعہ نعیمیہ میںآکر دین حنیف کی حقانیت کوتسلیم کیا اوراسلام قبول کیا ہے۔