Home / پاکستان / استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی واضح تقسیم ارکان کی اکثریت نے اپنی تجاویزقیاد ت کے سامنے رکھ دیں

استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی واضح تقسیم ارکان کی اکثریت نے اپنی تجاویزقیاد ت کے سامنے رکھ دیں

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پار ٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے ارکان کی اکثریت چھبیس اور ستائیس دسمبر کی درمیانی شب ہونیوالے پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اسمبلی اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے مستعفی نہ ہونے کی اپیل کر سکتی ہیں

اور پارلیمنٹ میں رہ کر ہی احتجاجی تحریک کو آگے بڑھانے کا مشورہ دے سکتی ہیں، روزنامہ پاکستان میں شہزاد ملک کی شائع خبر کے مطابق پیپلز پارتی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے ارکان کی اکثریت کی یہ رائے ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مستعفی ہونے کی بجائے پارلیمنٹ میں رہ کر ہی احتجاجی تحریک کو جاری رکھا جائے اور آنے والے سینٹ کے الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے اور اگر مستعفی ہونا اتنا

ہی ضروری ہے تو پھر سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ امیدوار لا کر وہاں پر کسی نہ کسی طرح سے اپنی اکثریت کو بر قرار رکھا جائے اور پھر اس کے بعد حکومت پر دبا بڑھایا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کی اس اپیل کو پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی اور پھر اس کے بعد مستعفی ہونے کی بجائے احتجاج کے باقی راستوں کو اختیار کرے گی۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *