Home / پاکستان / اسرائیل کوتسلیم کرلواورکشمیرپرخاموش ہوجائو۔۔۔پاکستان سے کن اسلامی ممالک نے یہ مطالبہ کردیا،سینئرصحافی کاتہلکہ خیزا نکشاف

اسرائیل کوتسلیم کرلواورکشمیرپرخاموش ہوجائو۔۔۔پاکستان سے کن اسلامی ممالک نے یہ مطالبہ کردیا،سینئرصحافی کاتہلکہ خیزا نکشاف

Sharing is caring!

سینئرصحافی وتجزیہ نگارہارون رشید نےکہاکہ متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب ہمارے لیے چوہدری بن چکے ہیں۔یہ دوممالک پاکستان پرزورڈال رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ کشمیرپرخاموشی اختیارکرلواوراسرائیل کوتسلیم کرلو۔ہارون رشید نے حکومت کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ایساتونہیں ہوسکتاآپ کوبہت احتیاط سےچلناہوگا۔ایران اورترکی کے درمیان ایک بیلنس قائم کرناہوگا۔عرب

ممالک پاکستان سے ترکی کی قربتوں کے خلاف ہیں ان کواس پراعتراض ہے ۔آپ کواندازہ نہیں کہ یہ ترک ڈرامہ پاکستان کوکتنے بلین ڈالرز میں پڑ اہے۔لیکن ہماراموقف توغلط نہیں ہم جومرضی ڈرامہ دیکھیں کون ہم پرپابندی لگاسکتاہے۔عرب اسرائیل کواپنادشمن نہیں مانتے وہ کہتےہیں کہ ہمارادشمن ایران ہے۔اینکرکے پوچھنے پرکہ کیاہم اتنی کمزورپوزیشن پرہیں بھارت توہم سے بھی کمزورپوزیشن پرہے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے لیکن پھربھی وہ پاکستان پرسرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دیتاہے جس کے جواب میں ہارون رشیدنے

کہاکہ سرجیکل سٹرائیک کرنااتناآسان نہیں میں نے گزشتہ ادوارمیں جب آرمی چیف بریفنگ دیاکرتے تھے ان بریفنگز میں شرکت کی یہ کام اتناآسان نہیں ہے بھارت چاہتاہے کہ پاکستان کے ایک علاقے پرقبضہ کرکے اس سے سرنڈرکرایاجائے۔بھارت ایسی جنگ کبھی نہیں لڑتاجس میں اس کومعلوم ہوکہ اس کی جیت نہیں ہوگی ۔65کی جنگ میں سرگودھامیں ایک توپچی کوحکم دیاگیاکہ جوجہاز آرہے ہیں یہ

ہمارے ہیں ان پرتوپ نہ چلادینااس نے وہ جہاز مارگرایااوروہ جہازبھارت کاتھااس سے پوچھاگیاکہ تمہیں کیسے پتاچلاکہ یہ جہاز بھارت کاہے ہم نے توتمہیں کہاتھاکہ یہ پاکستان کاہےاس نے ایک فقرہ کہاکہ ’’صاحب آواز ساڈے جہاز دی نہیں سی‘‘اتنی حسیات تیز ہوجاتی ہیں۔پاکستانی فوجی کاکوئی بدل نہیں۔دوسر اہمیں وہ میزائل سسٹم جوترکی نے خریداہے وہ چاہیےاس میزائل سسٹم سے جوجہاز چارسوکلومیٹردورہواسے گرایاجاسکتاہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *