لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی طلعت حسین نے انکشاف کیا کہ سولہ دسمبر 2020ء کی رات شاہی قلعے میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر صحافی طلعت حسین کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا کہ ’’16 دسمبر کو لاھور فورٹ میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کے خصوصی اہتمام کا معاملہ ہے۔ سنا ہے مغلیہ دور کے محفوظ مقام پر خوب نجی محفل جمی۔ کوئ دس لاکھ کا بل اس غیر قانونی حرکت کے علاوہ بنا جو ابھی تک ادا نہیں ہوا۔کیا چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بتانا پسند کریں گے کہ یہ کس نے کیا؟‘‘۔