Home / پاکستان / مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی، مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب محبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے، مکمل صحت یابی کے لئے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں،

اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وباء سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ میں داخل کرا دیا گیا تھا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور ان کی دوائیں جاری ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *