Home / پاکستان / ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے، ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں

ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے، ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن)ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں، یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سینٹ انتھونی سکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کرسمس کی تقریب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی،پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق،مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،تحریک آزادی اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے،ہم سب انکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کو درپیش تمام مسائل کو حل کریگی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم اصغر مال سکیم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف سینیٹری انسپکٹر توقیر نصیر خان کی طرف سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز اور انکے اہل خانہ کے اعزاز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ،سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین،مینیجر کمیونیکیشن ناصر محمود،مینیجر ایچ آر بلال خاور،مینیجر آپریشنز سید حسن سردار،

صدر میونسپل ورکرز لیگ حاجی فاروق،چیئرمین چنگیز بھٹی،انور مسیح،اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز حارث مرتضیٰ،پاسٹر عارف مسیح و دیگر بھی موجود تھے، شیخ راشد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کی صفائی میں سینیٹری ورکرز کا اہم کردار ہے،اس وائرس زدہ ماحول میں بھی وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کو ان کے تمام مسائل کا ادراک ہے اور میں ان مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتا ہوں،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے ہر دکھ سکھ میں ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *