Home / پاکستان / اندھیر نگری چوپٹ راج! کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن کو بنانے کے لیے مزید 46 کنال زمین پر قبضہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اندھیر نگری چوپٹ راج! کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن کو بنانے کے لیے مزید 46 کنال زمین پر قبضہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اُٹھا لیا

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آج لاہور کی ضلعی انتظامیہ ایک مرتبہ پھر کارروائی کرنے کھوکھر پیلس پہنچی تاہم وہاں پر کافی افراد کی موجودگی کی وجہ سے یہ آپریشن معطل کر دیا گیا ۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کھوکھر برادران نے 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس میں شامل کر کے چار دیواری کی،46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر اس موضع کا اشتمال ختم ہونے کے بعد 2014 میں اس کی قائمی کروائی گئی،اس موضع کا اشتمال 2013 میں ختم ہو چکا تھا۔

کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق کھوکھر برادران نے پرائیویٹ لوگوں کی 46کنال جگہ کی قائمی غیر قانونی طور پر کروائی،12 دسمبر 2020 کو کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق 46کنال جگہ کی قائمی کو غیر قانونی قرار دیا گیا،کلکٹر اشتمال نے 12 دسمبر کو اپنے حکم کے زریعے اس قائمی کو ختم کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریونیو سٹاف نے پرائیویٹ لوگوں کی کھوکھر پیلس کے اندر 46کنال جگہ کے خسرہ جات کی نشاندہی کی گئی، ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس کے نقشہ کی منظوری کے لیے اس کی ملکیت بابت کلکٹر اشتمال اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کو لکھا تھا،کلکٹر اشتمال کے حکم کے بعد ایل ڈی اے کھوکھر پیلس کی غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف آپریشن کے لیے پہنچا تھا ایل ڈی اے کلکٹر اشتمال کے حکم اور ریونیو سٹاف کی خسرہ جات کی رپورٹ پر قانونی کاروائی کر رہاہے۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *