مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’’ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی
دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں