Home / پاکستان / شاہ محمود قریشی کا دورہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے ویزوں کے اجراپر کیا پیشرفت سامنے آئی ؟ حیران کن انکشاف

شاہ محمود قریشی کا دورہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے ویزوں کے اجراپر کیا پیشرفت سامنے آئی ؟ حیران کن انکشاف

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد، وزارت خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں پاکستانیوں کے لئے ویزے کا موضوع سرے سے غائب ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ تاہم وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے موثر ثابت ہوا ہے۔

تعلقات میں باہمی تجارت کا فروغ اور بین الاقوامی امور شامل ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ یو اے ای کے پاکستان میں سفیر عبید ال زابی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا اور انہوں نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔جاری کردہ اس بیان میں بھی ویزہ کا اہم معاملہ شامل نہیں ہے مگر انہوں نے وزیر خارجہ کے دورے کو کامیاب قرار دیاہے۔پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایک ماہ سے پاکستان میں موجود نہیں ہیں، سفیر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *