ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے سعود ی معیشت کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے عالمی سطح پر انڈسٹری بند ہونےکے باعث سعودی عرب کی تیل سے آمدنی غیر معمولی حد تک کم ہو گئی ہے۔ سعودی عرب کا مالی خسارہ 141ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ کے مالیاتی بجٹ میں اہم شاریے سامنے آئے ہیں۔ ان میں تیل کے شعبے میں 412 ارب ریال کی آمدن بھی شامل ہے۔
سال 2020ء میں مجموعی آمدنی میں تیل کی آمدن کا حصہ 53.5% رہا۔ اسی عرصے میں نان آئل ریونیو کا حجم 358 ارب ریال رہا۔یہ مملکت کی مجموعی آمدنی 770 ارب ریال کے 46.5% کے برابر ہے۔