لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ برائلر مرغیاں میرا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔ فردوس عاشق اعوان باکسر عامر کان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ، اس موقع پر فردوس عاشق نے صحافیوں کی جانب سے دیا گیا مریم نواز کے ساتھ مقابلے
کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو میدان میں آؤ ، ساتھ ہی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ برائلر مرغیان میرا کیا مقابلہ کرینگی ان کا کہنا تھا کہ عامرخان اور محمد وسیم پاکستان کے عظیم سپوت ہیں جنہو ں نے اپنے کھیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے غیر معمولی کردار ادا کیا ـ ہر پاکستانی کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ـ ان کھلاڑیوں نے سیاستدانوں کے برعکس ملک کے لیے شاندار خدمات سر انجام دی ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور میں منعقدہ انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے آئے باکسر محمد وسیم ، عامر خان اور ان کے ٹریننرز کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پنجاب اپنے عظیم سپوتوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ـ