Home / پاکستان / جلیل شرقپوری نے سپیکر کو استعفیٰ بھجوادیا، ن لیگ کے باغی رکن اسمبلی نے استعفیٰ قبول کرنے کی حیرت انگیز شرط رکھ دی

جلیل شرقپوری نے سپیکر کو استعفیٰ بھجوادیا، ن لیگ کے باغی رکن اسمبلی نے استعفیٰ قبول کرنے کی حیرت انگیز شرط رکھ دی

Sharing is caring!

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔

جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے 120، پی پی 127، پی پی 128 اور پی پی 139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونے والی بات پر قائم ہوں۔لیگی رہنما نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں۔ ہمارا چاروں کا پینل تھاہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *