Home / پاکستان / غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کرتے جاؤ

غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کرتے جاؤ

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بنی گالہ گھر کے ریگولرائز ہونے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔ اس ٹوئٹ کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لے کر بدنیتی پر مبنی تاثر نہ پھیلائیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، ان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے یہ اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، وہ

جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے نے جرمانہ ادا کر نے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے نقشے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دے دی ہے۔سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان پر 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، اور عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی، جس کے بعد ان کے گھر کو قانونی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دی تھی، اور ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *