لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ماڈل و ٹک ٹاک اسٹار حریم کا کہنا ہے کہ شیخ رشید انکے بھائی ہیں، شیخ رشید کو چاہیئے کہ اب شادی کر لیں ، انکی بہتری اسی میں ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کیا پتہ کسی بھی وقت انکی ویڈیو بھی منظرعام پر نہ آجائے، ویڈیوز بنانا میرا ذاتی مسئلہ ہے،
مجھے عمران خان سے شکوہ بھی ہے اور میں انکی بہت بڑی مداح بھی ہوں، عمران خان کی جانب سے وعدہ کیا گیا کہ وہ لوگوں کو گھر دیں گے، لیکن ابھی تک انہوں نے اپنا عوام سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے پراپرٹی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا، یہ منصوبہ کراچی کے بیروزگار لوگوں کے لیے لے کر آرہے ہیں۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا ابھی تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں، مجھے جب بھی کوئی ایسا لڑکا ملا جومجھے پسند ہوا میں اس سے فوراً شادی کر لونگی،ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔