Home / پاکستان / وزیر اعظم نے کابینہ کو نواز شریف اور فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعظم نے کابینہ کو نواز شریف اور فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کی جانب سے اسرائیل کے حوالے سے گائیڈ لائینز بھی دی گئیں کہ جو پاکستان کا مؤقف ہے اس ہی اپنایا اور پھیلایا جائے، نوازشریف اور فضل الرحمان کوشش کرتے رہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر لیا جائے، لہٰذا فضل الرحمان اور نواز شریف کو ہر اسٹیج پر بے نقاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے ترجمانوں اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام ترجمانوں کو پارٹی گائیڈ لائنز بھی دی گئیں ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ترجمانوں کو ہدایات کی گئیں کہ جو اپوزیشن کی جانب نیب ترامیم پیش گئیں تھی انکو پبلک کر دیا جائے، اپوزیشن حکومت سے نیب ترامیم کی شکل میں این آر او مانگ رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں، فضل الرحمان کو اب سرنڈر کرنا ہوگا، اپوزیشن نے این آر او مانگا ہے، اپوزیشن کی تحریک کا مقصد ہی صرف اور صرف این آر او کا حصول ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *