سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے نے 21 دسمبر کی 18 پروازیں منسوخ کر دیں ہیں اور متاثرہ مسافروں کو پی آئی اے کال سینٹرز پر رابطہ کرکے درست فون نمبرز کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی، لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام
لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی بھی منسوخ کردی گئی، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ
رہیں گی، متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام مسافروں اپنے درست فون نمبرز پرکال سنٹر 111-786-786کے ذریعہ اندراج کروائیں اور کسی بھی معلومات کیلئے کال سینٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوبارہ پھیلنے کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی ایر لائنز کی ملک میں آمد پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی پروازوں کی سعودیہ عرب آمد سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےجاری کیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی میں مزید ایک ہفتہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے،شیڈول پروازوں کےعلاوہ ہر قسم کی چارٹر پروازوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی تاہم کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔