Home / پاکستان / شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

Sharing is caring!

لاہور(این این آئی) شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور رابعہ عمران سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر دی گئیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس حکومت نے 15 روز تک چھپا کر رکھیں، میری صحت ٹھیک نہیں، میڈیکل رپورٹس میں بتا دیا گیا۔شہباز شریف نے استدعا کی کہ 15، 20 سال سے میرا معائنہ کرنیوالے ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے۔ جس پر جج نے ہدایت کی کہ آپ تحریری درخواست دیں، اس کو دیکھوں گا۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز صرف ہڈیوں کے ڈاکٹرز جیل آئے، حکومتی میڈیکل پینل میں کینسر کے ڈاکٹرز شامل نہیں تھے، عدالت پیشی کے باعث ڈاکٹرز کا بورڈ آیا، میڈیکل بورڈ حیران تھا دیگر ڈاکٹرز کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *