Home / پاکستان / (ن)لیگ کے 2 رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

(ن)لیگ کے 2 رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

Sharing is caring!

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے اداروں کے مخالف بیانیے کو دھچکا ، سینئر لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کا علاقہ کوٹ مومن جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا ، کوٹ مومن سے تعلق رکھنے والی اعوان برادری نے (ن)لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعوان برادری ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے لیگی رہنماؤں کو صرف اس لیے چھوڑا کیونکہ انکا بیانیہ ہی پاکستان کے خلاف ہے، لوگ انکی باتوں سے تنگ آچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اعوان برادری تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *