Home / پاکستان / جہالت کی انتہا، ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا، حکومت کو ویکسین کی خریداری سے روکنے کیلئے معاملہ عدالت جا پہنچا

جہالت کی انتہا، ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا، حکومت کو ویکسین کی خریداری سے روکنے کیلئے معاملہ عدالت جا پہنچا

Sharing is caring!

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے حکومت کو کورونا ویکسین خریداری سے روکنے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ویکسین میں کوئی مسئلہ ہے تو

آپ ویکسین نا لگوائیں؟ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ہم نہیں لگوائیں گے تو کہیں بھی ٹریول نہیں کر سکیں گے،ویکسین میں ایک چپ بھی انسان کے جسم کے اندر لگ جائے گی ہم کہاں ہیں کیا کر رہے ہیں سب کچھ مصنوعی اینٹلی جنس سے معلوم ہو سکے گا۔بل گیٹس کا آبادی کم کرنے کا ایک ایجنڈا بھی ہے جس کو نظر انداز نہیں

کیا جا سکتا،اس ویکسین سے لوگوں کی اموات ہوں گی اور وہ کورونا میں ڈال دیں گے،اس ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ صرف ہمیں بندر بنائیں گے؟جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ نہیں یہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہو گا ہم تو بالکل ہی ان کے غلام ہوں گے،اس وقت گویا بطور قوم ہم سب حوالات میں ہیں آئندہ جیل میں ہوں گے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *