Home / پاکستان / بھارت کو ہمیشہ جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دبنگ اعلان

بھارت کو ہمیشہ جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دبنگ اعلان

Sharing is caring!

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ بین الاقوامی قوانین و اقدار کے

برخلاف اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو ہدف بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں بالخصوص حال ہی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی اور ملک کے وقار اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔قبل ازیں کنٹرول لائن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *