Home / پاکستان / حامزہ مختار ڈیل کرنے کیلئے کتنے پیسے مانگ رہی ہے ؟ بابراعظم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

حامزہ مختار ڈیل کرنے کیلئے کتنے پیسے مانگ رہی ہے ؟ بابراعظم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر الزام عائد کرنے والی خاتون پر مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کردیا ، نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سماعت ہوئی۔ بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی جانب سے مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو بلیک میل کرنے کیلئے کیس کو التوا کیا جارہا ہے۔وکیل بابر اعظم کے مطابق خاتون کی جانب

سے پہلے ایک کروڑ مانگا گیا اور اب 20 لاکھ روپے پہ آگئی ہے، لیکن ہم نے انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔ بابر اعظم نے روانگی سے قبل ہمیں پاور آف اٹارنی دیا۔ خاتون نے جو بھی الزامات لگائے وہ بابر اعظم کو بدنام کرنے کیلئے لگائے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت آج ہی اس کیس کا فیصلہ سنائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے حامزہ مختار کے وکلا کو بحث کے لیے آج ہی طلب کر لیا۔یاد رہے کہ حامزہ مختار نامی خاتون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے لیکن ابھی تک قومی کپتان پر ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *