لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، نہ استعفے دیئے جائیں گے ، نہ سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر اینکر پرسن و صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’نہ استعفے نہ دھرنا نہ ضمنی الیکشن بائیکاٹ پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کردیے سینیٹ الیکشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ ہوگیا پی ڈی ایم بیانیہ دھڑن تختہ ہونے کو ہے زرداری زیرک مہا ہوشیار سیاست دان ہیں صرف 27 دسمبر کا جلسہ ہو لینے دیں مریم بی بی کو دن میں تارے بھی گنوا دیں گے‘‘۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کامران خان کا ایک اور پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ڈیڑھ لاکھ کے جوتے پانچ لاکھ کا سوٹ دو لاکھ کا ہینڈ بیگ دس لاکھ کی گھڑی تین لاکھ کا موبائل اور جلسہ کرنے کیلیے چندہ دیں، بھئی واہ‘‘۔