Home / معلومات / گدھی کے دودھ کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا ابھی۔۔۔

گدھی کے دودھ کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا ابھی۔۔۔

Sharing is caring!

ہمارے ہاں گدھی کا دودھ پینے کا تصور بھی محال سمجھا جاتا ہے لیکن یورپ نے اسے شفا ہی شفا قرار دے دیا ہے، اور یورپی ماہرین نے گدھی کے دودھ کے درجنوں دیگر فوائد گنوانے کے بعد اسے ننھے بچوں کے لئے بھی ماں کے دودھ کا بہترین نعم البدل قرار دے دیا ہے۔ یورپ میں کی گئی متعدد حالیہ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ

جو بچے ماں کا دودھ نہیں پی سکتے، اور کسی الرجی کی بنا پر گائے یا بکری کا دودھ بھی نہیں پی سکتے، ان کے لئے سب سے اچھا نعم البدل گدھی کا دودھ ہے۔ یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ بریسٹ ملک سے کافی حد تک ملتی جلتی چیز ہے۔ اس میں گائے کے دودھ کی نسبت کہیں زیادہ پروٹین اور وٹامن پائے جاتے ہیں جبکہ سیچوریٹڈ چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔

اطالوی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بریسٹ ملک میں پائی جانے والی کیسین پروٹین کی دو قسمیں گدھی کے دودھ میں بھی پائی جاتی ہیں جبکہ یہ قدرتی جراثیم کش مادے لائسوزائم سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو کہ بریسٹ ملک میں بھی پایا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے لئے بریسٹ ملک کے متبادل کے طور پر عموماً گائے کا دودھ یا اس سے بنی اشیاءاستعمال کی جاتی ہیں لیکن کچھ بچوں کو گائے کے دودھ یا بکری کے دودھ سے بھی الرجی ہوتی ہے، لہٰذا ان کے لئے گدھی کا دودھ ہی واحد حل ہے۔

سائنسی جریدے ’جرنل آف پیڈیاٹرکس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بھی گدھی کے دودھ کو بچوں کے لئے ڈیری مصنوعات کا متبادل قرار دیا گیا ہے۔ یورپ میں ہونے والی ان تحقیقات کے بعد گدھی کے دودھ کی مانگ میں حیرت انگیز اضافہ ہورہا ہے۔ یہ صورتحال ان غریب اور پسماندہ ممالک کے لئے بھی اچھی خبر ہے کہ جہاں گدھے بکثرت پائے جاتے ہیں اور ان کی کوئی وقعت بھی نہیں ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *