اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد اپنی خود اپنی موت ختم ہو گیا‘ پی ڈی ایم اتحاد میں اختلافات کی بھرمار ہے‘ اس لیے اپوزیشن اب استعفوں سے بھاگ رہی ہے‘(ن) لیگ کے 2ایم این ایز استعفیٰ دے کر اب غائب ہوگئے ہیں ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ‘
نواز شریف کی صاحبزادی نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی ساکھ کو ختم کردیاہے‘اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہوتی تو سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہ کرتی‘ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کی شق 23 سے بھی مکر رہی ہیں، اس میں سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ سے کرانے کا کہا گیا ہے۔ اپوزیشن کا دھاندلی سے متعلق بیانیہ جھوٹا ہے، وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کی انتخابی اصلاحات پر دہری پالیسی کو بے نقاب کیا جائے، ان کے کارنامے عوام کو بتائے جائیں۔