Home / پاکستان / ’’ مریم ہمیں بند گلی میں گھسا دے گی۔۔‘‘ لیگی رہنماؤں نے اپنی ہی لیڈر پر شک کرنا شروع کر دیا، اب کیا ہونے والا ہے؟ عامر متین نے ساری کہانی بیان کر دی

’’ مریم ہمیں بند گلی میں گھسا دے گی۔۔‘‘ لیگی رہنماؤں نے اپنی ہی لیڈر پر شک کرنا شروع کر دیا، اب کیا ہونے والا ہے؟ عامر متین نے ساری کہانی بیان کر دی

Sharing is caring!

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری جتنی سخت باتیں کر گئے ہیں اتنی سخت باتیں ابھی تک نہ مولانا نے کی ہیں اور نہ ہی نواز شریف نے اتنا سخت لہجہ استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین کا کہنا تھا کہ اس وقت جو صورتحال بن رہی ہے وہ براہِ راست جمیعت علمائے اسلام اور مُقتدر حلقوں کے درمیان لڑائی بنتی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر پیچھے جاتی دکھائی دے رہی ہے انہوں نے بیانات میں نرم رویہ اختیار کر لیا ہے، انکے بات چیت جاری ہے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ نے بھی اشارے دینے شروع کر دیئے ہیں جیسے محمد علی دُرانی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جب دو رہنماؤں کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی تک پہنچے تو پھر مسلم لیگ ن کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ استعفے پہنچے کیسے؟ کوئی ایم این اے یا پھر ایم پی اے بھی مستعفی نہیں ہونا چاہ رہا ، مریم نواز پر شک کیا جارہا ہے کہ کہیں یہ ہمیں بند گلی میں ہی نہ گھسا دے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *