Home / پاکستان / ’’ کیا آج ہم کہہ دیں کہ جھوٹا ہے عمران خان۔۔؟؟‘‘ سینئر صحافی ارشاد بھٹی پھٹ پڑے، وزیر اعظم اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

’’ کیا آج ہم کہہ دیں کہ جھوٹا ہے عمران خان۔۔؟؟‘‘ سینئر صحافی ارشاد بھٹی پھٹ پڑے، وزیر اعظم اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میں اس نالائق حکومت کو کوئی بھی نمبر نہیں دینا چاہتا، یہ سارے لوگ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور اقتدار میں آتے ہی سب کچھ بدل جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل کہا کرتے تھے کہ وہ اچھی ٹیم لائیں گے، ہر مسئلے کا حل سوچ رکھا ہے، ہم نے ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے، ہم یہ کر دیں گے ہم وہ کر دیں گے۔

ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ بائیس سال انہوں نے ایسی باتیں کی اور ہمارے کان پکا دیئے جب حکومت ملی تو یہ کہنا شروع ہوگئے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اتنے بدل چکے ہیں، خراب ہیں، پہلے جب ہم کہتے تھے کہ انکا ہوم ورک مکمل نہیں ہے تو یہ ہم پر الزام لگا دیتے تھے کہ میڈیا ہے ہی جھوٹا، کیا آج ہم بھی کہہ دیں کہ عمران خان جھوٹا ہے؟

ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسان کہاں ہے جو کہا کرتا تھا میں سائیکل پر دفتر جاؤنگا، کہا ں گیا وہ شخص جو یہ کہہ دیا کرتا تھا کہ کوئی حادثہ ہو تو وزیر مستعفی ہوگا، سارے وعدے کہاں چلے گئے؟ ارشاد بھٹی کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *