Home / پاکستان / خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پیغام

خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پیغام

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25دسمبر کو محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی تو ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا۔انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں ، خدا نے یہ ماحول ہمیں محبوب قائد کے ذریعے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محمد علی جناح کا برصغیر

کے مسلمانوں کے لیے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بطورقوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں چندہی افراد کو ایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائد اعظم کو نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی کے شکار لوگوں کو ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا، قائد کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تمام شعبوں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں، ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *