Home / Uncategorized / سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

Sharing is caring!

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل میں مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو کرونا ویکسین گزشتہ روز لگائی گئی۔سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق بن فوزان الربیعہ نے مملکت کے باشندوں اور غیرملکیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسین لگائے جانے کے عمل کی سرپرستی اور نگرانی کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کرونا کی

وبا پر کنٹرول قائم کرنے کے حوالے سے شروع میں اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر چل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بر وقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور یہ ثابت کیا کہ صحت انسان کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے۔ کرونا کی دنیا میں ویکسین کی تیاری کے بعد مملکت نے اس کے حصول اور شہریوں کو لگانے میں دیر نہیں کی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ملک کے باشندوں اور مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *