Home / پاکستان / پارٹی سے فارغ مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کوچیلنج کردیا‎‎

پارٹی سے فارغ مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کوچیلنج کردیا‎‎

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق ممبر مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے،

ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔شجاع الملک نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی انضباطی کمیٹی نے سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا خان شیرانی سمیت سینئر رہنمائوں حافظ حسین احمد، سابق سینیٹر مولانا گل نصیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *