Home / پاکستان / جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کرلی ،ملکربڑا قدم اٹھا لیا

جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کرلی ،ملکربڑا قدم اٹھا لیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)جے یو آئی (ف)سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے 29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی ،مولاناگل نصیب ،مولانا شجاع الملک اور حافظ حسین احمدمتحرک ہو گئے ،چاروں ارکان نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماں سے رابطے تیز کردیئے ۔ ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا،دوسری جانب سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس

دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں مولانا شجاع الملک نے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *