کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست تو دے دی مگر اس وائرس نے انہیں نڈھال کرکے رکھ دیا ہے ، مولانا طارق جمیل کا ایک تازہ ترین ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ انتہائی کمزور لگ رہے ہیں ۔
سوا دو منٹ کی ویڈیو میں مولانا نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے دوران پڑنے والے اثرات پر بات کی اور اس وائرس کو ایک بلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا یہ حال ہو گیا ہے کہ مجھ سے بات بھی نہیں کی جا رہی ۔ اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کورونا کی ابتدا کے دنوں میں میں نے کوویڈ کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی مگر مجھے علم نہیں تھا کہ کورونا وائرس کیا ہوتا ہے، اس کا پتہ تو اب چلا جب یہ مجھے لاحق ہوا ۔میں 10 روز ہسپتال میں رہا اور اللہ نے مجھے شفا بخشی ۔ مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔کورونا ایس او پیز کا خیال کریں، کوئی بھی شخص ماسک کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھے۔‘